Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ سے ایران کے سفیر کی ملاقات

نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں فن و ثقافت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان فن، ثقافت، فلم اور خطاطی کے شعبوں میں تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں فریقین نے رواں ماہ کے دوران پاک ایران مشترکہ ثقافتی ہفتہ کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ نے فن، ثقافت، فلم اور ادب کے شعبے میں پاک ایران تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ انہوں نے ثقافت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ہم دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافت اور بالخصوص مشترکہ فلم پروڈکشن کے شعبے میں تعاون کرنا چاہیں گے۔

 ملاقات میں ایران کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی اور مشیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن محمد کاشف ارشاد بھی موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version