Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی سے متعلق اہم خبر

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے جیل انتظامیہ نے درخواست کی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version