Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے گردوانوح میں شدید دھند کے باعث بابوصابو سے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے بندش کے باعث داخلی و خارجی راستوں پر لوڈ بڑھ گیا، بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی اور تمام پولیس وہیکلز کی فلیشر لائٹس آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری فوگ لائٹس اور شیشوں پر نمی نہ ہونے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو انتہائی بائیں سائیڈ پر پارک کریں، چلتی گاڑی سے ہاتھ، منہ نکالنے سے پرہیز کیا جائے۔

اس کے علاوہ شہری رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں، شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version