Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو لائسنس برانچوں میں کئی سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ آن لائن اپائنمنٹ لینے والے سب سے زیادہ فائدے میں رہیں گے، کیونکہ انہیں اپنی باری کیلئے بالکل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، جبکہ ڈائریکٹ آنے والے صارفین کیلئے کیو میٹرک سسٹم بھی لگادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچز میں بائیومیٹرک نظام کے باعث اب لرننگ لائسنس لینا ہو یا اسے پرمننٹ کروانا ہو ، سب کچھ کم وقت میں ہوجاتا ہے۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس کے مطابق لائسنس کی تجدید کیلئے آنے والوں کی آسانی کیلئے ایک علیحدہ ہال بھی مختص کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرائینوگ لائسنس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹ مافیا سے ہوشیار رہیں، اور عملے کی جانب سے کوئی شکایت ہو تو اس کی کمپلین ڈی آئی جی آفس میں کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version