Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکا کے خوف کی وجہ سے ہے، غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے،19 نومبر کو نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے تاریخی مارچ کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال کے پیش نظر مہنگائی کی تحریک کو مؤخر کیا، بجلی، پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کومسترد کرتے ہیں، حکومت غریبوں کا خون نچوڑنے کی بجائے بجلی چوری،مفت خوری، لائن لاسز ختم کرے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت افغان مہاجرین کو جلدبازی میں دربدر نہ کرے، پاکستان افغانستان حکومتیں مشترکہ کمیشن تشکیل دے کر مہاجرین کی باعزت واپسی کا شیڈول بنائیں۔

موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زوال اور جمود کے خاتمہ کے لیے قومی سیاست کو غلامانہ ذہنیت سے آزاد کرانا ہوگا، اقتدار پر مسلط رہنے والی پارٹیوں کی سیاست دولت کی بنیادوں پر استوار ہے، ملک سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے، شفاف الیکشن نہ ہونے کی صورت میں مزید افراتفری پھیلے گی، پولنگ سٹیشن آزاد ہوا تو جماعت اسلامی آگے آئے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، امریکا کھل کراسرائیلی جارحیت کی حمایت کررہا ہے، صیہونی عزائم کوغزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدھا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا، اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 31 صحافی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 9 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version