Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے تین روز کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا، مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے، مرکزی کنٹرول روم 4 نومبر  سے 6 نومبر تک قائم رہے گا، کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔

8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد متفقہ طورپرآٹھ فروری دوہزارچوبیس کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کوکرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سیشکن 57 کے تحت آئندہ عام انتخابات کرانے کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version