Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اضلاع سے نجی تعلیمی اداروں اور ان کے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لئے تمام اضلاع کے نجی اسکولوں کی تفصیلات طلب کی ہیں اور جن اضلاع میں سرکاری عمارتیں اور ملازمین کم ہوں گے وہاں ان نجی اسکولوں اور اساتذہ کی مدد لی جائے گی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارتیں کم ہوئیں تو پولنگ اسٹیشن نجی اسکولوں میں بنیں گے اور سرکاری ملازمین کم پڑے تو پولنگ عملے کیلئے نجی اساتذہ لئے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version