Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ کے تدارک اور آگاہی کیلئے فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد

سموگ کے تدارک اور آگاہی کیلئے لاہور میں فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کمشنر آفس لاہور اور واسا کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت جبکہ واسا سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں شریک تھے۔

ریلی نے ای لائبریری قزافی سٹیڈیم کے پورے راونڈپر سائیکلنگ ٹریک مکمل کیا گیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایونٹس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے،شہر کی اہم شاہراہوں پر سائیکل سٹینڈ ز اور سایئیکل ٹریکس بنا رہے ہیں، میڈیا اور شہری سموگ کا سبب بننےوالے عوامل کی نشاندہی کریں، کسی فیکٹری یا بھٹے سے کالا دھواں نکلے گا۔ س پر سیلنگ بھی ہوگی اور مقدمہ درج ہوگا۔

علی رندھاوا نے کہا کہ معزز عدالت کا واضح حکم ہے کہ انسداد سموگ آگاہی دیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں،تمام سائیکل کمپنیاں آئیں، ان کو شہر میں بہترین جگہیں فراہم کریں گے، شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، واسا ماحول دوست اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، فیملی رائیڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ایونٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد نے ایونٹ کو صحت بخش اور مفید قرار دیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version