نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ صحت کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔
تفصیالت کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، ہیلتھ ورکرز کو زخمیوں تک رسائی دی جائے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کی جائے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ میں نے کئی بین الاقوامی فورمز کا دورہ کیا ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بھی واضح کیا ہے کہ صحت کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں صحت ہمیشہ سیاسی اور غیر سیاسی عوامل اور رویوں سے بالاتر ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
