Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، طاہر اشرفی

طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمدطاہر محموداشرفی نے ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطین پر ہونے پر مظالم پر غم زدہ ہے، امت مسلمہ کو فلسطین سے متعلق ایک پیج پر آنا چاہیے،امید ہے تمام اسلامی ممالک فلسطین سے متعلق مشترکہ پالیسی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے لیے فلسطین اور کشمیر مشترکہ مسئلہ ہے، وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ فلسطین اور کشمیر کے لیے کھڑی ہو جائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر دہشت گردی کے حملے ہوئے ،ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا،گوادر میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداروں پر حملہ آور ہونا، مسلح جماعتیں بنانا، عوام پر حملہ آور ہونا شرعی اور قانونی طور پر ٹھیک نہیں،پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں یہ پیغام لے کر جا رہی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے،ہم چاہتے ہیں افغانستان خوشحال ہو پر امن ہو، افغانی ہمارے بھائی ہیں 40 سال انکی مہمان نوازی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر کوئی نہیں رہ سکتا، پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ جانے کہ انکے ملک میں کون رہ رہا ہے؟ تو افغانیوں سے سوال کرتا ہوں کیا پاکستان کا حق نہیں ہے کہ وہ یہاں رہنے والوں کی چھان بین کر سکے؟

ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر حملے میں ہندوستان اور دیگر پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے کہ جنہوں نے حملوں پر منفی پروپیگنڈا کیا انکے خلاف ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات پر سزا ہو چکی ہوتی تو ایسے منفی پراپیگنڈے نہ ہوتے،ہم عدلیہ سے کہتے ہیں کہ نو مئی کے واقعات پر انصاف کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version