پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اسرائیلی سفاکیت اور جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے، لاکھوں فلسطینی شہری بالخصوص معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے پاگل پن اور جنگی جنون کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہونگے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انکی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
