Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا، اہم رہنما جہانگیر ترین سے جا ملے

پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 پارٹی میں شمولیت کے بعد نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version