Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے اچانک ایک اور عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے ہندو برادری کیلئے دیوالی کے موقع پر 13 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لئے تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ پیر 13 نومبر کو صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور کارپوریشنز میں دیوالی کے تہوار پر ہندو کمیونٹی کے لئے تعطیل ہو گی۔

خیال رہے کہ دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔

اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں، مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version