Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تسلیم شدہ ادائیگیوں کے گیٹ ویز پے پال اور اسٹرائپ کا پاکستان میں آنا ترسیلات زر بڑھانے کیلئے تاریخی قدم ثابت ہو گا۔

 کم از کم 1200 آئی ٹی کمپنیاں، آئی ٹی سروسز دینے والے 75 ہزار سے زائد فری لانسرز فوری اس پرمنتقل ہو جائیں گے۔

عالمی ادائیگیاں وصول کرنے میں پابندی کا شکار صارفین مذکورہ منتقلی سے چین، بھارت اور دیگر علاقائی، ذیلی علاقائی اور عالمی حریفوں کے برابر صارفین تک پہنچنے اور چارج کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

نعمان سعید نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا وہ اپنے نظام میں بڑی تبدیلی اور کمرشل بینکوں کی جانب سے تیزی سے عملدرآمد کیلئے حکمت عملی بنائے۔

تمام کمرشل بینکوں میں پے پال اکاؤنٹس کو ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس سے منسلک کیا جانا چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version