نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیراعظم اور ہائی کمشنر نے کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، 2022 کے سیلاب کے بعد انسانی امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ شامل ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات خاص طور پر معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر روشنی ڈالی۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کی طرف سے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
