چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دروازے ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں، بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔
نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے رابطے کی خبر پرانی ہے، ہم نے کسی جماعت کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم بلدیاتی اور صوبائی کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، 8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیر کی ہوگی،کراچی سے پشاور تک عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،پاکستان کو ایک عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے، اس بار پاکستان کے عوام وزیراعظم لاہور سے منتخب نہیں کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
