Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے کے مثبت اثرات نظر آنے لگے جس کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول 100 فیصد بحال ہوگیا، تاہم کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے، پی آئی اے کے اپنے پیسے پھنسے ہوئے تھے، پی آئی اے اب اس صورتحال سے نکل گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ 15 سے 16 دنوں میں پی آئی اے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز روز قبل قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کے نقصان کے بعد معاملات طے پاگئے تھے، پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان جاری رقم کی ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا تھا۔

قومی ایئرلائن کی 17 روز میں مجموعی طورپر 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اس دوران پی آئی اے کو 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے ایندھن کی قیمت ادا نہ کرنے کی وجہ ادارے کا بڑھتا ہوا مالی خسارہ ہے جس میں گزشتہ کچھ عرصے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ادارے کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں مشکلات بڑھی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری مالی رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے چھ مہینوں میں اس کا مالی خسارہ 60 ارب 71 کروڑ روپے رہا ہے جو گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں 41.31 ارب روپے تھا، سنہ 2023 کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پی آئی اے کو 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے جبکہ سنہ 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنہ 2023 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ یہی رقم گذشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 30.78 ارب روپے تھی۔

بعدازاں پی آئی اے کے بڑھتے خسارے کی وجہ سے نگران حکومت کی جانب سے اس کی نجکاری کا اعلان حالیہ دنوں میں کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version