Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت آزادانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکش کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

 چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد متفقہ طورپر 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور عام انتخابات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version