حکومت نے 10 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، گوجرانوالہ میں 10 نومبر کو اسموگ کے سبب چھٹی ہو گی۔
حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی 10 نومبر کی اسموگ کے سبب چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔
محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ادارے 10 نومبر کو کھلے رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
