نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خسرو نوریزی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں 16 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نےتجارت، رابطے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تنظیم کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
سیکرٹری جنرل نے ای سی او کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او سیکرٹریٹ کے عزم کا یقین دلایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
