Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو سندھ کے ساتھ ساتھ تیر پر مہر لگا کر وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ میئر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جیالا ہوگا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنا کر پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ابراہیم حیدری، گزری،لیاری میں کھیل کے میدان بنائے، کراچی کے ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائیں گے جبکہ کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، عوام کے ساتھ مل کر کراچی کی قسمت تبدیل کریں گے جبکہ میں ذمہ داری لے رہا ہوں سندھ کے ساتھ پورے ملک کی قسمت بدلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز سےنوجوانوں کو روزگار دیں گے جبکہ اس وقت مہنگائی،غربت اور بے روزگاری ہے ، انشاءاللہ 8فروری کو الیکشن ہوں گے اور امید ہے اب کوئی الیکشن سے نہیں بھاگے گا۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، لیول پیلئنگ فیلڈ نہ ہونے کی شکایت کرنا ہی بند کریں، لیول پلیئنگ فیلڈہو یا نہ ہو الیکشن جیت کر دکھائیں گے جبکہ حلقہ بندیاں مکمل ہونےکے بعد امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 2008 کے الیکشن میں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی پھربھی عوام کی طاقت سےحکومت بنائی جبکہ شہادتوں اور لیول پلیئنگ فیلڈنہ ہونےکے باوجود الیکشن لڑے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version