ایم کیو ایم پاکستان نے کل رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام 6 بجے پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن سے عام انتخابات میں ہونے والے اتحاد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوگی اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد سے آئندہ ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت ہوگی اور 26 نومبر کو کورنگی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
