Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیلتھ ٹیموں کا مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی کنٹرول کیلئے فوگنگ کا عمل جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی زیر نگرانی ہیلتھ کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی کنٹرول کیلئے فوگنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی اسلام آباد کے گورمنٹ سکولز، کچی آبادیوں، پھل گراں، بہارہ کہو اور جی سیون اسلام آباد میں فوگنگ کروائی گئی، جس میں ڈی ایچ ایس، ڈی ایچ او آفس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس،محکمہ صحت کی ٹیمیں، ایم سی آئی، یوسیز کی ٹیمیں و دیگر ادارے شامل ہیں۔

مزید برآں فوگنگ کروانے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بڑھتے ڈینگی بخار کی وجہ سے ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

 انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version