Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کیلئے بری خبر؛ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

کراچی والوں کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے تحت کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 صارفین سے 46 پیسے فی یونٹ کی اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی منظور کر لی گئی جبکہ پنجاب کیلئے گرین کارپوریٹیو اقدامات کی مد میں وفاقی حکومت 20 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کیلئے ای سی سی نے صوبائی حکومت کو گرین انشیٹیو کمپنیوں سے براہ راست اس ضمن میں رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چمن بارڈر پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مشاورت کے ساتھ بی آئی ایس پی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزارت داخلہ کیلئے تعمیر و مرمت کے کام کیلئے 4 کروڑ 74 لاکھ روپے جبکہ وزارت آئی ٹی کے ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کی منظوریاں دی گئیں ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version