Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کیلئے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم نے فلسطین کاز کو اجاگر کرنے پر خادم الحرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 ملاقات ریاض میں غیر معمولی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم نے فلسطین میں بگڑتی صورتحال پر اسلامی سربراہی اجلاس بلانے پر سعودی قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کو بربریت سے روکنے کے لیے ہنگامی بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے غزہ کا محاصرہ فوری ختم ہونا چاہیے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپتالوں، مہاجر کیمپوں، سکولوں اور رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 10 ہزار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اسرائیل فلسطین تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کے لیے پاکستان سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version