گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کسی صورت میں صوبے کو آئینی بحران میں نہیں جانے دونگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرغلام علی نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اختیارات کی خواہش ہے اور نا ہی ضرورت ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، میں کیوں مشکلات پیدا کروں؟
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ادویات 2 نمبر ہیں، ایمان کمزور ہو چکے ہیں، ہماری خوراک خالص نہیں رہی، ورزش سے دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے خدمت کو عبادت کے طور پر کر رہے ہیں، کاش ایسی عبادت سرکاری اداروں میں بھی کی جاتی، عوام کے پیسوں کا زیادہ تر جگہوں پر غلط استعمال کیا جاتا ہے، دکھ ہوتا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے لیے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔
جسٹس ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، وہ نگران وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین گریڈ 22 افسر نظر حسین اور ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد کے بھائی ہیں۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔
مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی ہوئی اور ان کی میت آبائی علاقے میں پہنچائی گئی۔
محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، وہ ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے۔
ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے۔
مرحوم اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
