نیول چیف نے کہا ہے کہ گولف صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک طویل صبر آزما ہے۔
تفصیلات کے مطابق سولویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف کپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔
تقریب میں بیگم چیف آف دی نیول سٹاف نے خواتین گولف ونرز کو ایوارڈز سے نوازا جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مرد گولف ونرز کو ایوارڈز سے نوازا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولف کپ کے تمام ونرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مقابلہ کرنے والے ہر کھلاڑی کے پیچھے ایک بڑی سپورٹ ہوتی ہے۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ گولف صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک طویل صبر آزما چیز بھی ہے، امید ہے گولف پلیئرز ہماری میزبانی سے محظوظ ہوئے ہونگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
