Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور چین کے عوام محبت اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام پہلے سے ہی باہمی احترام، محبت اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چین کے بحری جہار پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان خوشگوار ہواؤں کے درمیان اس تیرتے جہاز پر تمام شرکاء کو شام بخیر، مجھے چینی بحری جہاز پر سوار ہونے پر خوشی ہوئی ہے، میں سندھ کے اس خوبصورت شہر میں یہاں کراچی پورٹ (ایسٹ وارف) میں آپ سب کو خوش آمدید کہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بحری بیڑے کے عملے سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنا وقت نکال کر اس عظیم شہر کراچی کا دورہ کریں، شہر کراچی اپنی پرانی اور جدید دور کی طویل تاریخ پر فخر کرتا ہے۔ کراچی شہری اور دیہی، پرانے اور جدید طرز زندگی کا حسین امتزاج ہے، کراچی شہر کے لوگ، بندرگاہ، پرانی اور نئی عمارتوں اور یہاں کے کھانے لاجواب ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام پہلے سے ہی باہمی احترام، محبت اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں اور اب سی پیک سے متعلق رابطے نے سفر، ترقی اور تعاون کے فاصلے کو یکسر کم کر دیا ہے۔سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کے تحت سندھ ہمارے چینی بھائیوں کا گھر بن گیا ہے، میں اپنے حالیہ دورہ بیجنگ کا ایک تجربہ بتانا چاہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے علاوہ انسانی ترقی کے تمام اہداف کو عبور کر لیا ہے، میرے خیال میں مسٹر ژی نے جو فلسفہ تیار کیا ہے وہ شاندار ہے، سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے ذریعے انسانی ترقی ہوگی جبکہ سی پیک دوسری قوموں کے ساتھ ترقی کی راہیں بانٹنے پر مبنی منصوبہ ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا مزید کہنا تھا کہ چینی بحریہ کے بحری بیڑے کا سندھ کے شہر کراچی دورہ دونوں بحری افواج، پاکستان اور چین کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانے میں مدد دیگا اور اس طرح کے دوروں سے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملتا ہے جبکہ بحری تعاون میں اضافہ ہوتا ہے اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔

اس موقعے پر چائنا کے کراچی میں کائونسل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ، وائس ایڈمرل محمد فصیل عباسی، چائنیز نیول فلیٹ کمانڈنگ آفیسر سن بو نے بھی خطاب کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version