Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ازبکستان کی دو طرفہ تجارت میں تین برسوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا، ڈاکٹر گوہر اعجاز

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی دو طرفہ تجارت میں تین برسوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دو طرفہ تجارت میں گزشتہ تین برسوں میں قریب پانچ گنہ اضافہ ہوا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کا امکان ہے، ڈاکٹر جمشید خدجایف کے دورے سے تعاون اور تجارت کو مزید تقویت  ملے گی۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے نائب وزیر اعظم دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں، وہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر خدجایف کی پاکستان کے دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version