لاہور: قتل، ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے، مجرم اشتہاری مستنصر حسین نے 2016 میں تھانہ دولت نگر گجرات میں شہری کو قتل کیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سعودی عرب سے وطن واپسی پر ملزم کو ایئر پورٹ پر گرفتار کیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔
یاد رہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 130 ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
