Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نکالیں گے،عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپرمال پر لاہور ڈویژن پارٹی آفس کا دورہ کیا جہاں استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے نوٹیفکیشن تقسیم کئے، لاہور اور شیخوپورہ ڈویژن کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا عہدے داروں کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ عام آدمی کو پارٹی منشور سے آگاہ کریں، عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے۔

  صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخابی میدان پنجاب میں سجے گا، لاہور ڈویژن پر خصوصی توجہ ہوگی، بیروزگاری، مہنگائی سمیت شہری علاقوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ترجیحی بنیادوں پر حل نکالیں گے،75 سال ضائع ہوئے اب مسائل کے حل میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں جیسی صورتحال درپیش ہے، 8 فروری کو عوام درست فیصلہ کریں گے۔

آئی پی پی لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو تنظیمی ڈھانچے پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر یوتھ ونگ ضلع شیخوپوہ اور سٹی کیلئے صدور کا تقرر،ٹریڈرز اور مینارٹی ونگز کیلئے بھی نامزدگیاں کر دی گئیں۔

رانا عبدالمناف خان آئی پی پی لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر جبکہ لائیرز ونگ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے صدر نامز کیے گئے۔

ہارون عمران گل لاہور ڈویژن مینارٹی ونگ کے صدر شہباز مغل جنرل سیکرٹری اور شریف مسیح نائب صدر ہوں گے۔

چوہدری محمد اقبال گوپائیرا استحکام پاکستان پارٹی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے صدر جبکہ حافظ معظم علی عرف مٹھو گجر جنرل سیکرٹری ہوں ۔گے

استحکام پاکستان پارٹی نے میاں تیمور خالد کو یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کا صدر نامزد کر دیا۔

مرزا محمد بیگ صدرآئی پی پی سٹی شیخوپورہ،میاں ہارون خالد کوجنرل سیکرٹری جبکہ محمد ریاض چوہدری سینئر نائب صدر نامزد کردیے گئے۔

ڈاکٹر سرفراز گڈی اور محمد افضال بسرا استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر سٹی شیخوپورہ ہوں گے۔

ملک حبیب سلطان کھوکھر ایڈووکیٹ تحصیل شیخوپورہ کے صدر جبکہ چوہدری عمران امین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

رانا محمد جمیل گڈی ٹریڈرز ونگ سٹی شیخوپورہ کے صدرجبکہ رانا جمشید علی یوتھ ونگ سٹی شیخوپورہ کے صدر ہوں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version