نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر آج آئی ایم ایف وفد کو عشائیہ دے رہی ہیں اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ آئی ایم ایف وفد کو کل عشائیہ دیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو آج نجی ہوٹل میں عشائیہ دیا جائے گا جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو کل ڈنر دیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مشن کے اعزاز میں آج اور کل نجی ہوٹل میں عشائیہ دیا جائے گا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پندرہ تاریخ کو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
نگراں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے مذاکرات پر غیر رسمی گفتگو
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا، وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کو نگراں حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔
اس موقع پر آئی ایم ایف نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
