مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
