نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے وزیر تجارت کا سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
تینوں ملکوں کے وزراء نے اس موقع پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور سرحد پار تجارت کو بڑھانے پر مبنی مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھی۔
وزیر تجارت گوہر اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے تجارت نے ملکر تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے، تینوں ممالک کے بیچ تعاون اقتصادی ترقی میں تیزی لائے گا، وزراء نے ملکوں کے درمیان نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے اور برآمدگی کو آسان بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ تینوں ممالک نے ملکر اپنی معیشتوں کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے، امید ہے کہ سہ فریقی تعاون سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















