Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستانی طلباء کے لئے چین سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنیز حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یہ خوشخبری سُنائی جس کے مطابق اسکالر شپس کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 28 دسمبر 2023 ہے۔

چینی حکومت نے پاکستانی طلباء کو بیچلرز ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان تین ڈگریوں میں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی مطالعہ، مینجمنٹ، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version