Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے میرا نام لے کر کہا کہ کیا میں16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع کرسکتا ہوں تو عرض ہے میں نہایت فخر کے ساتھ ایسا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فورم پر دفاع کر سکتا ہوں، تھرکوئلہ کا منصوبہ جس کا بلاول بھٹو نے کریڈٹ لیا کاغذوں میں گھوم رہا تھا، پیپلزپارٹی کے تینوں ادوار میں اس پر کوئی قابل ذکر عمل نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2018-2013 کی حکومت میں نوازشریف کی ہدایت پر سی پیک میں شامل کروایا اس کے بعد فنڈنگ فراہم ہوئی او ریہ خواب حقیقت بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا اگر بلاول تھرمنصوبہ کے لئے نوازشریف کے تعاون کا بھی ذکر کردیتے، ادب سےکہوں گا کہ ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے لئےکئی کلیدی  نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے، سندھ کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈنگ بھی کی اور وہ ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع کیے جو سابقہ حکومت نے ختم کیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version