Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نوید قمر

رہنما پی پی نوید قمر نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی پی نوید قمر نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کے لوگ اب بھی نگراں حکومت میں ہیں، ہم تو آج بھی ووٹ کو عزت دو کی بات کررہے ہیں، ن لیگ نے جو پالیسی اپنائی اس سے مہنگائی میں کمی نہیں آئی۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جو سہولیات دی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی، عوامی تاثر ہے جو سہولیات ن لیگ کو مل رہی ہیں وہ دوسروں کو نہیں مل رہیں۔

نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کوسہولیات مل گئیں تو ووٹ کوعزت بھی مل گئی لیکن اگر یہ سہولیات کسی اور کو ملتیں تو پھر ووٹ کوعزت نہ ملتی

ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں تمام جماعتیں پی پی کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

نوید قمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، جو لوگ 9مئی میں ملوث نہیں انہیں الیکشن لڑنا چاہیے، لوگوں کی جیب میں پیسہ آنے تک حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

رہنما پی پی نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے، اتحادی حکومت نے معاشی حجم کو کم کرکے غلطی کی جبکہ مہنگائی معیشت کو بڑھا کرہی کم کی جاسکتی ہے، نگراں حکومت نے اسمگلنگ کو کنٹرول کرکے اچھا اقدام کیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version