Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کے لیے بڑی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں نمبرز کے بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا۔

چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ سال 2024ء میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا، دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version