مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نےکہا ہے کہ الیکشن سے نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو تو خوش ہونا چاہیے،2018 میں جو ان سے غلطی ہوئی تھی اس کی تلافی ہو رہی ہے، سمجھ نہیں آتی پیپلزپارٹی کیوں اس پر اتنی نالاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلزپارٹی اس پانامہ ڈرامہ میں شریک ہوئی جس کے ذریعے نواز شریف صاحب کو سیاست سے نااہل کر کے مسلم لیگ ن سے لیول پلینگ فیلڈ چھینی گئی، نواز شریف صاحب کی واپسی سے مسلم لیگ ن کو لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے یہ بھی کہا کہ سلیکشن تو 2018 میں ہوئی تھی جب نواز شریف صاحب کو میدان سے نکال دیا گیا تھا جبکہ میدان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب تو انشا اللہ الیکشن ہو گا، الیکشن سے نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے جبکہ ہم مستقبل میں سب کو ساتھ لے کر چلے گے کیونکہ ہم نے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور اس کے پیچھے پورا مغرب کھڑا ہوا ہے، جہاں اس کے دیگر اسباب ہونگے ان میں بڑا سبب علم سائینس ٹیکنالوجی کے اندر بالادستی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس سڑکوں پر نکل کر گاڑیاں توڑنے والے بہت ہیں لیکن ہمارے پاس ایٹم کا سینہ چیرنے والے وہ دماغ نہیں ہیں جن کے ساتھ آج دنیا میں کسی قوم کو طاقت ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں میں کفر کے فتوے بانٹنے والے تو مل جاتے ہیں، مسلمانوں کو سائنس کی بالادستی کا راستہ دیکھانے والے نظر نہیں آتے، جس دن ہم علم بانٹنے والے بن جائے گے تو کوئی کسی مسلمان پر میلی نگاہ ڈال کر نہیں دیکھ سکے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں قوموں کا دفاع جنگ کے سازو سامان سے نہیں ہو سکتا، جدید ترین اسلحہ پورے مشرقی وسطی بھرا پڑا ہے، طاقت اسلحہ سے نہیں آتی طاقت علم معیشت کی طاقت سے آتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
