Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے بدترین 4شہروں میں آج کراچی کا شمار ہوتا ہے،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا کے بدترین 4شہروں میں آج کراچی کا شمار ہوتا ہے۔

تفصیلات ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا چاند پر جارہی ہے اور کراچی میں بچےگٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 22 پاکستان کی75سالہ تاریخ میں ہر الیکشن میں لوگ وعدے کرتے ہیں لیکن جو وعدے ہم سےکیےگئے وہ کبھی پورے نہیں ہوئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے یہ بھی کہا کہ ہزار ارب روپے15 سالوں میں سندھ پرخرچ کیےگئے، دنیا کے بدترین 4شہروں میں آج کراچی کا شمار ہوتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرے دور میں کراچی دنیا کے 12 تیزی سےترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، ایم کیوایم مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم کے پاس گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ جامشورو کے بعد ہر جانب تباہی ہی تباہی نظر آتی ہے، کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی کی3نشستیں بڑھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version