Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے محسن نقوی کا پر تپاک خیر مقدم کیا

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکٹرک رکشے میں بیٹھ کر تصویر بنوائیں۔

محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی عوام کو مبارکباد دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کیا اور کنگ چارلس سوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سفارت کار، صوبائی وزراء، سیاست دان، دانشور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی میں موجود تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version