Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم قرضوں کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم قرضوں کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں اور قرض کی سروسنگ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام مارگلہ ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 تک پاکستان کو 10 کھرب روپے سے زائد کی رقم کی فراہمی میسر تھی، عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.13 فیصد ہے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پاکستان کو پڑوسیوں سے دوستی اور ورکنگ ریلیشن شپ رکھنی چاہیے۔

اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ بھارتی ہٹ دھرمی ہے، بھارت کا رویہ اقلیتوں کے خلاف دہشت گردی کے مترادف ہے۔

مارگلہ ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس میں نگران وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے “ہندوستانی اقلیتوں پر مظالم” کے ڈوزیئر کی نقاب کشائی بھی کی گئی اور ہندوستان میں مظالم کی صورتحال کو غیر متنازعہ حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ملک کے اہم تھنک ٹینک اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی جانب سے مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا تھا جو دو دن جاری رہنے کے بعد 16 نومبر کو اختتام پذیر ہوا تاہم تقریب کے پہلے سیشن کا افتتاح صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کیا تھا اور نشاندہی کی تھی کہ موجودہ دور کی تعریف بڑی طاقتوں کے باہمی مقابلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی جیوپولیٹیکل تبدیلیوں کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔

صدر مملکت نے دنیا کے نظام کے ارتقاء پر تفصیلی گفتگو کی تھی اور پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے تجارت، رابطوں اور شراکت داری کو ترجیح دینے پر زور بھی دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version