Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی

صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی کی جانب سے قومی صحت کارڈ سے متعلق نئی جاری ہونیوالی پالیسی کے تحت صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے گا۔

حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

یار رہے کہ 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صحت کارڈ پر مریض پہلے ہی 30 فیصد کا خرچ برداشت کررہا تھا جسے نئی پالیسی کے بعد بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version