Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیرلائسنس اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کی شامت آگئی

لاہورہائی کورٹ نے بغیرلائسنس اور کم عمر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی کی ٹکرسے 6 افرادکی ہلاکت کےمعاملےمیں نامزد ملزم افنان پرقتل کامقدمہ درج کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بغیر لائسنس اور کم عمرگاڑیاں چلانے والوں کےخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے لائسنس کےبغیرسڑکوں پر گاڑیاں لانے سے روک دیا اوربغیرلائسنس گاڑی رجسٹرکرنے پرمحکمہ ایکسائز سے جواب طلب کرلیا۔

عدالتی حکم پرایس پی آپریشنز لاہور پیش ہوئے، عدالت نے ان سے پوچھا کہ اگرسڑکوں پر دس لاکھ گاڑیاں ہیں تو دولاکھ لائسنس کیسے ہیں؟ ایس پی نے جواب دیا کہ لاہورمیں 73 لاکھ گاڑیاں اور13 لاکھ لائسنس ہیں۔

عدالت نے کہا کہ لائسنس کےبغیرگاڑیاں چلانے والے تو کلنگ مشین ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کتنے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایس پی آپریشنزنے جواب دیا کہ اس واقعہ کےبعد 48 مقدمات درج کرکےگرفتاریاں موقع سے کی گئیں۔ 19مقامات صرف بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کےخلاف مقدمات درج کرانے کےلئےمخصوص کردئیے گئے ہیں۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ان والدین کےخلاف کیاکارروائی کی گئی جو اپنے بچوں کو گاڑیاں دے دیتے ہیں۔ ایس پی نے جواب دیا کہ ان کےخلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کےسیکشن 102کےتحت کارروائی کی جاتی ہے۔ 998ایسے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن کےنام گاڑیاں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version