پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ختم کرنے کیلئے جیالوں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا پڑیگا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پشاور میں آج مجھے بہت مزہ آ رہا ہے، آپکی محنت کی وجہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کیا ہوا ہے، اس بار ہم فاونڈیشن ڈے بلوچستان کے بھائیوں کیساتھ منائیگے، پی پی کے کارکن جہاں پر ہے وہ وفادار ساتھی ہے، آج خیبرپختونخوا کے عوام پھر سے بھٹو عزم چاہتے ہیں، بھٹوعزم کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، بے نظیر بھٹو نے جنرل ضیاء مشرف اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، بے نظیر رانی مشکلات کے باوجود ڈٹی رہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو سمجھانا ہے کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے، شہید بینظیر نے نعرہ لگایا اور اس پرعمل کر کے دیکھایا، اپنی 16 ماہ کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں اور میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، دیگر لوگوں سے پوچھیں وہ اپنی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں یا نہیں؟ چاہتا ہوں ہمیں موقع ملے تاکہ عوام کی خدمت کریں، دیگر سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، تبدیلی کے نمائندے کہلوانے والوں نے تباہی کی، ووٹ کی عزت کے نمائندوں کا بھی اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا، یہ ووٹ کی عزت نہیں کرتے، یہ پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج حالات کے مطابق ضرورت ہے کہ جیالے محنت کریں، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، کوئی ایسی جماعت نہیں جس کا نام لوں کہوں یہ مخالف ہے، ہمارا مخالف مہنگائی بےروزگاری اور غربت ہے، ایک شخص مسلط کیا گیا جس نے بتایا لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے، یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے، پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے، سزائے موت بھی ہمیں نظریات سے نہیں ہٹا سکتی، ہم اصولوں کی خاطر جدوجہد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دنیا بھر میں نمائندگی کریں گے، ہمارے پاس الیکشن کا میدان سجنے والا ہے، درخواست ہے آپس کے اختلافات چند ماہ کیلئے بھول جائیں، دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے کسی نوجوان کو بنائیں، کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے، کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو انکی غلط فہمی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، یہ ووٹ کی عزت اور گورننس کرنا نہیں جانتے، ہم خیبرپختونخوا میں معیاری اسپتال بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسپتال میں پرائیویٹ اسپتالوں جیسا علاج مفت ہو گا، لیول پلیئنگ فیلڈ پیپلز پارٹی کے لیے کبھی نہیں تھی، لوگ حکومت میں آکر اشرافیہ کا سوچتے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں آکر عام آدمی کا سوچتی ہے، پیپلز پارٹی ہی ہے جو بی آئی ایس پی منصوبہ لیکر آئی جو ابھی تک چل رہا ہے، پیپلز پارٹی نے سوچا ہے کہ کسان کارڈ لیکر آئے، چھوٹے کسانوں کی مرضی ہو گی جہاں خرچ کرنا چاہیں، پیپلز پارٹی بینظیر مزدور کارڈ لیکر آئے گی، بینظیر مزدور کارڈ علاج اور بچوں کی پڑھائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے، کچی آبادی میں رہنے والوں سے وعدہ ہے ریگولرائز کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
