پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما و سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔
عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ نااہل قیادت کے باعث خیبرپختونخوا میں پارٹی کا وجود ختم ہو رہا ہے، قائدین کو کئی بار صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نے بھی پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پارٹی قیادت کی ناقص کارکردگی اور باہمی اختلافات سے نالاں تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
