Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

وفاقی حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے کے 12 ارکان شامل کیے گئے ہیں جس میں 6 سرکاری ارکان و صنعت کار بھی شامل ہوں گے۔

چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی کونسل کے ممبران ہونگے۔

محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشاء، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داؤد، احسن بشیر اور سمیر چنائے کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں۔

کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا اور کونسل 10 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version