Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے،مولانا فضل الرحمان

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوئے اور قبائلی اضلاع آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ نے بھی شرکت کی۔

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا، ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی، ہم نے ملک کے بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ 90 دن گزرنے کے باوجود 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نےنئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا، الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لئے چلائی تھی، ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا آج ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ہم 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے، مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے، انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاء کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل کے اجلاس میں دورہ قطر اور حماس لیڈروں سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ترجمان جے یوآئی (ف) کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ عام انتخابات ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم صورتحال سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version