Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،اسکردومنفی05 ،کالام، گوپس منفی02 اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version