Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیر تجارت

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات ہوئی جس میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے منعقد کی گئی۔

ملاقات میں تجارتی انتظامات، سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version